نلکّل /کیرالہ18 اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) سبری مالا مندر میں تمام عمر کی عورتوں کے داخلہ کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کر رہے مظاہرین کے غصے کا سامنا بعض خواتین صحافیوں کو کرنا پڑا۔ بدھ کو ان کی گاڑیوں پر بھی حملے کئے گئے۔دو قومی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر خبر کی کوریج کے لئے پامبا جا رہی تھیں، ان کی گاڑی کو مشتعل ہجوم نے راستے میں روک دیا۔ بھیڑ نے صحافی کے گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے دکھ رہی تھی۔مردوں کے ایک گروپ نے خواتین صحافیوں کو زبردستی گاڑی سے باہر نکلنے پر مجبور کیا۔ اس گروپ سبری مالا میں تمام عمر کی خواتین کے داخلہ کی اجازت سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کر رہا ہے۔پہاڑ پر واقع یہ مشہور مندرایپا کا ہے۔ پولیس نے بیچ بچاؤ کرکے صحافیوں کو محفوظ باہر نکالا۔واضح ہو کہ نلکل میں ایک طرح سے ہجوم نے قبضہ کر لیا ہے اور سرکاری بس سمیت پامبا جا رہی دیگر گاڑیوں پر پتھر بھی پھینکے۔ حتیٰ کہ پولیس کے گاڑیوں پر بھی پتھر پھینکے گئے۔یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے مقابلے مظاہرین کی تعداد مسلسل بڑ ھ گئی ہے ۔